اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے ٗیہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہرانا تھا تو اپنے زور پر ہراتے،سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ چور دروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں ۔
ن کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتہ ہے۔نوازشریف نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشورکا حصہ ہوں گی، اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کون ہے یہ سنجرانی؟ چھ لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گیا ٗ ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتا ہے۔ایک سوال پر نوازشریف نے کہاکہ تحریک عدل کیلئے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں، ہمارے پاس اپنا مواد بہت ہے، ہم کوئی نیب تو نہیں ہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام حالات میں بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں تاہم امتحان کے دور میں بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتی ہیں، مجھے پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے تاہم ہم شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹادیا گیا ٗ کون ہے یہ سنجرانی ٗان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتہ ہے ٗ 6 لوگوں کے گروپ نے انہیں نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔