پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کون ہے یہ سنجرانی؟ ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتا ہے، نوازشریف

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی‘ تحریک عدل کیلئے کسی انٹرنیشنل فرم سے خدمات نہیں لیں گے‘ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں‘ شفاف انتخابات کے لئے اپنا کردار اداکریں گے‘ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے‘ 6لوگوں کے گروپ نے سنجرانی کو نامزد کیا۔

اور وہ آتے ہی چیئرمین سینٹ بن گیا‘ ان کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ سب کو معلوم ہے۔ جمعہ کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدل کے لئے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں۔ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی۔ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں۔ اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔ عام حالات میں بہت سی چیزیں سامنے نہیں آتیں امتحان کے دور میں بہت سی چیزیں واضح ہوجاتی ہیں مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمارے پاس مقدمے میں اپنا بہت مواد ہے ہم وئی نیب نہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا ہے۔ یہ ہمیشہ چور دروازے سے آنے کے خواہشمند رہے ہیں۔ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں اور کریں اتحاد اور بنوائیں سنجرانی کو چیئرمین سینٹ۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹایا گیا کون ہے یہ سنجرانی؟ چھ لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینٹ بن گیا ان کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ سب کو پتہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…