پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھرکے 2ہزار مدارس کو 23کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔ دینی مدارس ،مساجدوں ، دارلعلوم کو جو کہ پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں موجود ہیں کو صوبائی حکومت نے 23کروڑ 53لاکھ روپے محکمہ اوقاف کے توسط سے جاری کئے ہیں ۔نوشہرہ ، تور غر ، مردان ، وغیرہ کے اضلاع میں موجود مدارس کو فنڈ جاری کیا ہے یہ فنڈز صوبائی حکومت کی جانب سے 2015-16-17-12-13-14میں
جاری کیا گیا ہے ۔ جبکہ صوبائی حکومت نے دارلعلوم حقانیہ کو 27کروڑ روپے جاری کئے ہیں رواں مالی سال میں خیبر پختونخو احکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود 147مدارس کو 76لاکھ 47ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں سابق دور حکومت میں بھی مساجدوں ، مدارسوں کو فنڈ جاری کئے گئے تھے جبکہ صوبائی حکومت صوبے بھرکے علماء کرام کو 10ہزار روپے ماہانہ کی ادائیگی کو بھی حتمی شکل دے رہی ہیں ۔