جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

جاپان کا شہری پاکستانی شہری کے ہاتھوں لٹنے کے بعدانصاف کے حصول کیلئے پشاورپریس کلب پہنچ گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے سپئرپارٹس کے کاروبارسے منسلک جاپان کا شہری پاکستانی شہری کے ہاتھوں لوٹنے کے بعدانصاف کے حصول کیلئے پشاورپریس کلب پہنچ گیا۔جہاں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی حکومت اورچیئرمین پی ٹی آئی سے متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی اورلوٹی گئی رقم واپس کرنے کی اپیل کی ۔پشاورپریس کلب میں مترجم باچاخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوبورومیامانے بتایاکہ انہوں نے پشاورکے علاقے کاکشال کے رہائشی منظورولدہدایت الرحمان کوملازمت دی

اوران پراندھااعتمادکرکے انکی بیوی بچوں کوانکے کہنے پرجاپان کے ویزے لگاکروہاں بلالیاانکی رہائش ،علاج معالجہ اوردیگراخراجات بھی برداشت کئے جبکہ منظورکے ہاتھوں گاڑیوں کے سپئیرپارٹس سے بھرے کنٹینرزدبئی بھجوادئیے جہاں انہوں نے آگے سے 2کروڑ20لاکھ روپے رقم تووصول کرلی تاہم اس رقم کی ادائیگی مجھے نہیں کی اوررقم لوٹنے کے بعدوہ پاکستان آگیا۔متاثرہ جاپانی شہری کاکہناتھاکہ انہوں نے منظورکے خلاف دبئی میں بھی ایف آئی آردرج کرائی ہے جبکہ یہاں بھی انہوں نے جاپانی ایمبیسی میں درخواست دی تاہم انہوں نے یہ کہہ کرتعاون سے انکارکردیاکہ منظورکے ساتھ کاروبار جاپانی قانون کے تحت تحریری معاہدہ کیوں نہیں کیاجبکہ دوسری جانب پشاورمیں گلبہارتھانہ کے ایس پی نے ہمیں ڈی آرسی کے بھیجاجس کے سامنے منظورکے والدین اسکے جاپان جانے سے بھی انکاری ہوگئے تاہم ہمارے پاس تمام باتوں کے ثبوت موجودہیں جبکہ دوسری جانب منظورکی وکالت ایک سرکاری وکیل سلیم اقبال کررہاہے جوسمجھ سے بالاترہے کہ کیسے ایک سرکاری وکیل ملزم کی وکالت کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ منظوروالدین اوربیوی کی انکی پشت پناہی سے صاف ظاہرہوتاہے کہ پوراخاندان اس جرم میں برابرکے شریک ہیں۔متاثرہ جاپانی شہری نے یہ بھی گلہ کیاکہ خیبرپختونخواکی مثالی پولیس نے بھی انکے ساتھ کوئی تعاون نہیں جبکہ چیمبرکودرخواست دینے کے باوجودبھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وفاقی وصوبائی حکومت ،چیئرمین پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ انکی لوٹی گئی رقم واپس دلانے کیلئے منطورکے خلاف کارروائی کی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…