اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا اور دلہن والے لڑ پڑے، لاتوں، ڈنڈوں اور گھونسوںکا آزادانہ استعمال، دولہے کی بھی پٹائی ۔ تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کے موقع پر یہ رسمیں ہی ہوتی ہیں جو ان تقریبات کی رونق دوبالا کر دیتی ہیں ، شادی کے موقع پر دودھ پلائی کی رسم بھی ان دلچسپ رسموں میں سے ایک ہے جس میں دلہے کی سالیاں اسے دود پلاتیں
اور بدلے میں پیسوں کی ڈیمانڈ کرتی ہیں مگرلاہور کے علاقے مراکہ میں شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کی رسم دولہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان فساد کی وجہ بن گئی ہے۔ دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 2 ہزار روپے مانگے جبکہ لڑکے والے ایک ہزار روپے دینے پر ہی بضد تھے، اسی اثنا میں دلہن والوں اور دلہے والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون بے ہوش جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔دونوں جانب سے لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ جھگڑا جب تھما تو دولہا کی حالت سب سے زیادہ پتلی تھی۔ بیچارے دولہے کو دونوں جانب سے لوگوں نے اس قدر پیٹا کہ اس کا چہرہ اور جسم سرخ اور نیلے ہورہے تھے اور بارات کا سوٹ جو دولہے کی پہچان ہوتی ہے کئی جگہ سے پھٹ چکا تھا۔دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 2 ہزار روپے مانگے جبکہ لڑکے والے ایک ہزار روپے دینے پر ہی بضد تھے، اسی اثنا میں دلہن والوں اور دلہے والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون بے ہوش جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔دونوں جانب سے لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ جھگڑا جب تھما تو دولہا کی حالت سب سے زیادہ پتلی تھی۔ بیچارے دولہے کو دونوں جانب سے لوگوں نے اس قدر پیٹا کہ اس کا چہرہ اور جسم سرخ اور نیلے ہورہے تھے اور بارات کا سوٹ جو دولہے کی پہچان ہوتی ہے کئی جگہ سے پھٹ چکا تھا۔