اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فواد حسن فواد کی نیب انکوائری کے بعد ممکنہ گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے انٹرویو لے لیا ہے۔ جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ معروف افضل کو یہ عہدہ تفویض کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل سے خصوصی ملاقات میں انہیں اپنی پالیسیوں بارے آگاہ کیا اور ان سے ذمہ داری سونپے جانے سے متعلق رائے لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف نیب انکوائری کھلنے اور بعدازاں ان کی ممکنہ گرفتاری کے خطرے کے پیش نطر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل کی بطور پرنسپل سیکرٹری تعیناتی کیلئے انٹرویو مکمل کر لیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے جمعہ کو معروف افضل سے خصوصی ملاقات میں انہیں اپنی پالیسیوں اور مستقبل کے ٹاسک سے متعلق آگاہی دی ۔ معروف افضل اس سے قبل چیئرمین این ایچ اے سمیت چیئرمین سی ڈی اے میں اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ فواد حسن فواد کی نیب انکوائری کے بعد ممکنہ گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے انٹرویو لے لیا ہے۔ جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ معروف افضل کو یہ عہدہ تفویض کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل سے خصوصی ملاقات میں انہیں اپنی پالیسیوں بارے آگاہ کیا اور ان سے ذمہ داری سونپے جانے سے متعلق رائے لی ہے ۔