بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قصور کے بعد ایک اور شہر میں بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف، یہ لوگ کون ہیں؟ ان کے نام کیا ہیں؟ 

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کی طرح گوجرانوالہ میں بھی گھناؤنا کھیل کھیلا جانے لگا، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک ن جی ٹی وی چینل نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

یہ ملزمان کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو بناتے تھے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس نے برآمد ہونے والی بچیوں کی فحش ویڈیوز بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ویڈیوسینٹر کا مالک راشد اور جعلی پیر طارق شاہ شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ دونوں ملزمان کافی عرصہ سے معصوم بچیوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے اور فحش ویڈیوز بنانے کے گھناؤنے کام میں ملوث تھے، اس گھناؤنے فعل کی اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارے حرکت میں آئے اور مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان کمسن بچیوں سے زیادتی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بناتے تھے پولیس نے درجنوں ویڈیو اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کے ملزمان ویڈیوز بنا کر بیرون ممالک کسی فحش ویب سائٹ کو تو فروخت نہیں کر رہے تھے۔ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں کہ اس گروہ میں کتنے افراد شامل ہیں، گرفتار کیے گئے ملزمان کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ان ملزمان کو آزاد کرانے کے لیے بااثر افراد بھی سرگرم ہو چکے ہیں اس کے علاوہ جن کی بچیوں سے زیادتی کی گئی اور بعد میں ان کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کی گئیں، ان میں سے 20 کے قریب متاثرین بھی سامنے آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…