اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی شامت آگئی، گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزفیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتا یا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت تمام نادہندگان سے آپریشن کریک ڈائون کے دوران ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز و ایکسائز انسپکٹرز کو اس ضمن میں خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔محکمہ کی جانب سے
متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران چیکنگ ٹوکن فیس ادا نہ کرنے والی گاڑیوںکو بند اور بھاری جرمانے بھی عائد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ہر قسم کے ٹرانسپورٹرز ، گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز حضرات کے خلاف فوری اقدامات شروع کیے جا رہے ہیںنیز محکمہ کی طرف سے تمام ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ذمہ واجب الادا ٹوکن ٹیکس ادا کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارر وائی عمل میں لائی جائے گی۔