جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ان دیکھے ہاتھ اور بالا دست طاقتیں کہنا منافقت ، نواز شریف میں جرات ہے تو یہ کام کرکے دکھائیں،اعتزاز احسن نے چیلنج کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ان دیکھے ہاتھ اور بالا دست طاقتیں کہنا منافقت ہے، نواز شریف میں جرات ہے تو سازشی کا نام لیں، رضاربانی کے چےئر مین سینٹ بننا چاہئے تھا پارٹی کوفائدہ ہوتا، چیرمین سینیٹ انتخاب میں مولانا فضل الرحمن کے نہیں ن لیگ کے اپنے بندے ٹوٹے ہیں ، آصف زرداری بڑے دل کے مالک میں پارٹی سے بغاوت کے باوجود مجھے سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر بنایا ہے ،

جے آئی ٹی کا والیم 10منظر عام پر آنا چاہئے، مریم نواز کا جلسہ میں ترازو لانا عدلیہ پر حملہ ہے۔ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اعتزاز حسن نے کہا کہ بالا دست طاقتیں اور سازش کا کہنے والے کسی کا نام نہ لے کر منافقت کرتے ہیں وہ ’’منے‘‘ کے ابا کہنے کے بجائے سیدھی طرح فوج یا آئی ایس آئی کا نام کیوں نہیں لیتے، میں نے جب بات کرتی ہوتی ہے تو سیدھا نام بتاتا ہوں انہیں خوف اور ڈر بھی ہے ۔ یہ ساری عمر جی ایچ کیو کے ساتھ مل کرسیاست کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سوالات اٹھائے کہ میمو گیٹ کیا تھا ؟ جنرل مرزا سے بے نظیر کی حکومت گرا نے کے لئے کون ملا تھا؟ آئی جے آئی کس نے بنائی تھی’ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے نواز شریف نے کس کے زور پر سپریم کورٹ پر حملہ کیا’ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پڑنے والا ووٹ خفیہ تھا کسی کے پاس یہ اندازہ نہیں کہ کس نے ووٹ دیا اور کس نے نہیں دیا انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں مسلم لیگ ن کے اپنے ووٹ بھی ٹوٹے ہیں جس کی کئی ایک وجوہات ہیں ۔راجہ ظفرالحق چےئر مین سینٹ کے امیدوار کے لئے فیورٹ نہیں تھے۔ مسلم لیگ کے 6 امید وار تھے۔ راجہ ظفرالحق مسلم لیگ نواز میں مقبول نہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں آخری لمحات میں ان کا نام سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری پر سودا نہیں ہو سکتا کسی کو کسی طرح پتہ چلے گا کہ ووٹ کس کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری جس جگہ جاتے ہیں وہاں کچھ ہونے کا شور مچ جاتا ہے

آصف زرداری کا دل نواز شریف سے بہت بڑ اہے 2008 میں ،میں نے اپنے صدر کیساتھ بغاوت کی اور جسٹس ڈوگر کو چیف تسلیم نہیں کیا مجھے پارٹی میں بھی لیا گیا سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر بھی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کو ضرور چےئر مین سینٹ بنانا چاہتے تھا میری رائے میں اس سے پارٹی کو فائدہ ہوتا مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا پارٹی ورکر نواز شریف سے اتحاد چاہتا ہے کہ نہیں اس وجہ سے رضا ربانی کو چےئر مین نہیں بنایا گیا

انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف سے اتحاد کر کے اپناچےئرمین نہیں بنا نا چاہتے تھے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجاب کا ہمارا ووٹ یہ نہیں چاہتا ہمیں پنجاب میں بڑا مسئلہ تھا رضا ربانی خود بھی اس معاملے کو سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے خوشدلی سے فیصلے کو قبول کیا ہے جو بہت بڑی بات ہے کہ نواز شریف پہلے اعلان نہ کرتا تو رضا ربانی نے چےئر مین ہو جانا تھا نواز شریف کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی میں رضا ربانی کے قریبی دوست بھی مخالف ہو گئے

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے تو ہین عدالت کی انتہا کر دی وہ ایک طرف منے کے ابا کا نام نہیں لیتے دوسری طرف 5 ججوں کی بات کھلے عام کرتے ہیں نواز شریف سے عدلیہ نے بہت نرمی برتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو توہین عدالت میں پہلے دن طلب کیا جاتا تو اور بات تھی یہ موقع ضائع ہو گیا اب انہیں نہ بلا کر عدالت درست کر رہی ہے نواز شریف اب ہوا کے گھوڑے پر سوار ہیں، نواز شریف کے خلاف اس وقت مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے اب انہیں سزا ہونی ہے۔

نواز شریف نے خود کش جیکٹ پہنی ہے وہ 4,5 ہزار لوگ لے کر سپریم کورٹ پر حملہ کرے گا وہ چاہتا ہے کہ ایون فیلڈ کی تحقیقات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو جے آئی ٹی کی کارروائی کو ریلیز کرنا چاہئے ہم نے خود احتسابی کرنی ہے میں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو تجاوز نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہی ہے کہ ن کے ووٹ اسی کی وجہ سے ہیں اب پارٹی میں لوگ مریم سے ووٹ لیں گے جس نے بھی نواز شریف کو نرم لہجے رکھنے کا مشورہ دیا وہ آؤٹ آف گیم ہے مریم اپنی پارٹی میں مقبول ہو گئی ہے وہ پارٹی کو تصادم کی طرف لے جا رہی ہے اور لوگ اس کے پیچھے چل رہے ہیں، شہباز شریف کچھ نہیں کر سکتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…