اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس نے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور روس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائل پوپوف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔
روس کے قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میخائل پوپوف اپنے ہم منصبوں کیساتھ مشاورت کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین کی جانب سے اس تناظر میں تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملک میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی اور ٹیکنکل تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ روس کے ڈپٹی سیکرٹری برائے نیشنل سیکورٹی کونسل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان اور روس نے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور روس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائل پوپوف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔ روس کے قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میخائل پوپوف اپنے ہم منصبوں کیساتھ مشاورت کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔