جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

گجرات میں عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ،شدید طیش میں پارٹی جھنڈا اورمائیک پھینکنے کے بعد انتہائی اقدام، خبر رساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ہوگئے، پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دئیے۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے خطاب کے دوران کسی نے عمران خان پرجوتا پھینک دیا۔ تاہم جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماء4 علیم خان کے سینے پرلگا۔عمران خان نے جوتا پھینکے جانے پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا۔علم خان

کے جوتا لگنے پرعمران خان پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ جبکہ اس کے برعکس علیم خان جوتا لگنے کے بعد بھی مسکراتے رہے۔واضح رہے عمران خان پرآج جوتا پھینکے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام لگایا گیا۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو “گو نواز گو” کا نعرہ ترک کرنے کی تلقین کردی ہے۔ گجرات میں ٹانڈہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ جب اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی تونوازشریف کوبتانا چاہیے تھا کہ وہ کیسے بنائی۔انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سیباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹیکی باری ہے۔ نوازشریف تو فارغ ہوگئے اور شہبازشریف تمہاری باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، نئے پاکستان میں انسانوں پرپیسا خرچ ہوگا، ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…