لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جوتے پھینکنے کے واقعات نہ رکے تو پھر کوئی بھی نہیں بچے ،مذہبی جماعتیں بھی الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہیں اور انہوں نے بھی انتخاب لڑنا ہے، نواز شریف کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد فیصل آباد میں لیگی کارکن نے طیش میں آکر اقدام اٹھایا ۔گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھالے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہم
ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور اسے آگے نہیں بڑھنا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذہبی جماعتیں یہ کر رہی ہیں تو وہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہیں اور انہیں بھی انتخاب لڑنا ہے تو پھر ایسے کوئی نہیں بچے گا اور سب کو جوتے پڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جو واقعہ پیش آیا اس شخص کا میرا یا میرے کسی عزیز کا کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ شخص لیگی کارکن تھا اور اس نے نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد طیش میں آکر یہ اقدام اٹھایا ۔