جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں جوتوں کی لہر چل پڑی،عمران خان پر پھینکاجانے والا جوتا علیم خان کو لگنے کے بعدتحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما بھی جوتے کا نشانہ بن گئیں، افسوسناک صورتحال

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

گجرات(نیوزڈیسک)پاکستان میں جوتوں کی لہر چل پڑی،عمران خان پر پھینکاجانے والا جوتا علیم خان کو لگنے کے بعدتحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما بھی جوتے کا نشانہ بن گئیں، افسوسناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق گجرات میں عمران خان پر جوتے کا حملہ کئے جانے اور جوتا علیم خان کو لگنے کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں گجرات کے قریب ہی ٹانڈہ میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا ہے،

جوتا پھینکنے والا شخص پکڑا گیا ہے جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،اس سے قبل گجرات میں عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ، جب عمران خان جلسے میں خطاب کررہے تھے تو اس وقت عمران خان پر جوتے سے حملہ کیاگیا جوتا عمران خان کو تو نہیں لگ سکا لیکن ان کے ساتھ کھڑے علیم خان خود کو نہیں بچا سکے اور جوتا سیدھا ان کے سینے پر جالگا، اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آیا، جوتا مارنے سے لیکر جوتا علیم خان کو لگنے او راس کے بعد تک عمران خان جو کہ اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے ان پر کوئی اثر نہیں پڑا اور انہوں نے مسلسل اپنا خطاب جاری رکھا یہاں تک کہ ویڈیو میں صاف دیکھاجاسکتاہے کہ عمران خان نے مکمل طورپر اپنے اعصا ب کو قابو میں رکھا اوراس پر معمولی سے ردعمل کا اظہاربھی نہ کیا اوراپنی بات مکمل کی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر گجرات میں جوتے سے حملے کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو پولیس نے فوری طورپرحراست میں لے لیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پرگجرات میں ایک نوجوان نے جوتا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا،موقع پر موجودتحریک انصاف کے کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ،پولیس نے پہنچ کر مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ عمران خان کواتوار کے روز فیصل آباد میں تھپڑ مارنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس شخص کو بھی پکڑ لیا گیا تھا۔اس سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں نوازشریف پر جوتے سے حملہ کیا گیا تھا۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…