جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

’’شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے ہاتھ کاٹ دینے چائیں، اب ان کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی‘‘تحریک انصاف کے ایم این اے حامدالحق کا گلا دبانے کی کوشش پرمعروف صحافی برس پڑے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے ہاتھ کاٹ دینے چائیں، اب ان کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی‘‘تحریک انصاف کے ایم این اے حامدالحق کا گلا دبانے کی کوشش پرمعروف صحافی برس پڑے،چونکادینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے ہاتھ کاٹ دینے چائیں، اب ان کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کسی کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر

پاکستان کے جھنڈے کی اور پاکستان کے آئین کی کوئی بے حرمتی کررہاہے تو وہ غلط کررہاہے انہوں نے کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نے حامد الحق کو گردن سے پکڑا ہے تو اسلامی قوانین پرعمل کرکے اس کے ہاتھ کاٹنے چاہئے ایک دفعہ ان حکمرانوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ یہ کتنے بڑے بدمعاش ہیں ان کی بدمعاشیاں اب برداشت نہیں ہوں گی یہ ملک میں سول وارکروانے کی کوشش کررہے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انارکی پھیلے اور یہ چاہتے ہیں کہ ہر شخص دوسرے شخص سے دست و گریبان ہوجائے تمام صوبے آپس میں لڑ پڑیں تاکہ اتنی افراتفری ہو کہ لوگ ان کو بھول جائیں اور ان کو معاف کردیں انہوں نے لوگوں کو اداروں کے سامنے کھڑا کردیا ہے انہوں نے لوگوں کو عدلیہ کے سامنے کھڑاکردیا ہے فوج کے سامنے کھڑا کردیا ہے نیب کے سامنے کھڑاکردیا ہے ، کون سی ان کی سازش ہے جو اب بے نقاب ہونی ہے، یہ نہیں کریں گے تو کلبھوشن کا نام نہیں لیں گے یہ انڈیا کی فائرنگ پر کوئی بات نہیں کریں گے نہ ہی نوازشریف اور نہ ہی شاہد خاقان عباسی ان موضوعات پر بات کریں گے انہوں نے علی صدیقی جو کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بزنس پارٹنر ہیں ان کو امریکہ میں سفیر مقرر کرنے پر بھی شدید تنقید کی انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے سینیٹرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور اپوزیشن کو جتا دیا، یہ لوگ عوامی عدالت کی باتیں کر رہے تھے اور عوام نے ہی ان کو جواب دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…