بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں اور بروقت ڈلیورننس ،پارٹی کی کمان سنبھالنے کے لئے تیار

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)مسلم لیگ نون کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں مستقل پارٹی صدر کا انتخاب کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ نون کے صدر کا منصب سنبھالیں گے۔ جبکہ نواز شریف کو تاحیات پارٹی کے قائد کا درجہ حاصل رہے گا۔آج اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق پارٹی صدر نواز شریف سمیت دیگر اراکینِ

پارٹی نے شرکت کی۔اجلاس کے اہم نکات میں سے ایک پارٹی کے لئے صدر کا انتخاب تھا۔ جماعت کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلا س میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو غیر معمولی کارکردگی اور بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر پارٹی صدارت کے لئے نامزد کیا گیا تھا ۔ جبکہ اس سے قبل پارٹی اراکین نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر بھی منتخب کر لیا تھا۔آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو باقاعدہ طور پارٹی کا مستقل صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی صدارت کا یہ عہدہ بلا مقابلہ جیتا ہے۔نو منتخب پارٹی صدر شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ صحت عامہ کا منصوبہ جات ہوں یا عوام کو سستی اور آرام دہ سواری کی فراہمی، انکی سرپرستی میں پنجاب میں ہوئی تعمیر و ترقی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ جبکہ مضبوط قیادت، پختہ ارادے، بہترین حکمت عملی،فرض شناسی، متعدد منصوبوں کی بروقت تکمیل ، شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات ، گڈ گورننس اورفوری ڈلیورننس جیسی خوبیاں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر شہباز شریف کی پہچان ہیں۔آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی ان ہی خصوصیات کی بدولت پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور آج سے بطور پارٹی صدر جماعت کی بھی قیادت کریں گے۔دوسری جانب پارٹی اراکین بھی شہباز شریف کی مضبوط قیادت میں کام کرنے کئے لئے کافی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…