اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ سے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کا بدلہ لے لیا، عمران خان نے ن لیگ کی سیاست کا بیڑا غرق کر دیا، عام انتخابات میں بھی شریف خاندان کو دھول چٹانےکا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ سے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ حکمران جماعت ن لیگ نے لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد سینٹ اور عام انتخابات میں بھی عمران خان کو مات دینے کا اعلان کر رکھا تھا
مگر بازی یکسر طور پر پلٹ چکی ہے اور عمران خان کی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد حکمران اتحاد کو سینٹ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے سینٹ الیکشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت کو عبرتناک شکست کے بعد اب کپتان کی نظریں عام انتخابات کی جانب ہیں اور عام انتخابات میں بھی ن لیگ اور شریف خاندان کو دھول چٹائی جائی گی۔