اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شریفوں کے گھر کے قریب موجود ہسپتال میں افسوسناک واقعہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے کی واش روم میں پیدائش

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے آبائی گھر کے قریب واقع ہسپتال میں افسوسناک واقعہ، زچگی کیلئے آئی خاتون کو ڈاکٹروں نے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکارکر دیا، خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکمران جماعت کے قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے آبائی گھر واقع رائیونڈ جاتی امرا میں قائم مرکز دیہی صحت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مرکزی دیہی صحت کے ڈاکٹروں نے زچگی کیلئے

آئی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا ہے۔ نجی ٹی وی اب تک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حکمران شریف خاندان کے آبائی گھر رائیونڈ جاتی امرا میں چند منٹ کے فاصلے پر موجود مرکز دیہی صحت میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ زچگی کیلئے آئی خاتون بھٹہ مزدور کی بیوی تھی ۔ زچگی کیلئے لائی جانیوالی خاتون کو ڈاکٹروں نے ہسپتال میں ناکافی سہولیات کا بہانہ بناتے ہوئے داخل کرنے سے انکار کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…