اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےتوہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ توہین عدالت کی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے
اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔