پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشیں کتنے دن ہوں گی؟تمام متعلقہ اداروں کو ریڈالرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے تشویشناک خبر سنادی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اگلے چند روز میں صوبوں کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیوں کے علاوہ طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کرتے
ہوئے صوبہ کے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میں پہاڑی علاقوں پر برفباری کے علاوہ میدانی علاقوں میں طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے لہٰذا پیشگی انتظامات کیے جائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔