اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، بلوچستان اور فاٹا کے آزاد سینیٹر کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں
جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے ہیں۔صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچ سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا انتخاب وفاقِ پاکستان کو تقویت بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم بلوچ عوام اور وفاقِ پاکستان کیلئے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو شکست ہوگئی، وفاق اور بلوچستان فاتح رہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آپ کو مبارک ہو۔ٹوئٹر پر عمران خان اور بلاول بھٹو کے ٹویٹس پر صارفین کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا کچھ مخالفت کرتے رہے جبکہ کچھ حمایت کرتے رہے مگر دونوں کے ہی ٹویٹس تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، بلوچستان اور فاٹا کے آزاد سینیٹر کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے ہیں۔صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دی ہے۔