بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کا سب سے بڑا نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ کب سے آپریشنل کیاجارہاہے،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں سال اپریل کے آخری عشرے میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹائم فریم کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ائیر پور ٹ کی بر وقت تکمیل اور آپریشنل تیاری کے حوالے سے متلعقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایوی ایشن ڈویژن، سول ایوی ایشن اتھارٹیاینٹی نارکوٹکس اور پی آئی اے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مشیر ہوابازی کو اس موقع پر منصوبے کی بروقت تکمیل اور آپریشنل تیاری کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سردار مہتاب کو بتایا گیا کہ 85 بلین کی لاگت سے تکمیل ہونے والا جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا ,ائیر پورٹ بین الاقوامی معیار سے آراستہ ہے جبکہ اس جدید ائیر پورٹ پر سالانہ 9 ملین مسافروں کی گنجائش ہو گی نیز اس ائیر پورٹ پر کثیر المنزلہ کار پارکنگ، 15مسافر بورڈنگ لاؤجزکی سہولیات بھی موجود ہو ں گی۔مشیر ہوابازی کو بتایاگیا کہ ائیر پورٹ پر 2رن ویز سمیت جدید لینڈنگ سسٹم اور بین الاقوامی معیار کا ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مشیر ہوابازی نے ائیر پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق کام کے معیار کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام کو ہدایت کہ کہ روابط کو مزید بہتر کیا جائے اور خامیوں کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ائیر پورٹ کو مقررہ مدت میں آپریشنل کیا جا سکے ۔سردار مہتاب احمد خان نے مزید ہدایت کی کے تمام ائیر لائینز کے آپریشنز کو یقینی بنانے کیلیے انکو بھی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سائن بورڈز کو بہتر انداز میں نصب کیا جائے تاکہ وہ ان سے مطلوبہ راہنمائی حاصل کر سکیں۔ بعد ازاں مشیر ہوابازی نے ائیر پورٹ پر پودا بھی لگایا انھوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجود حکومت پی آئی اے کوہر ممکن انفراسٹیکچر مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…