کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ آج آئین اور جمہوریت کو شکست دینے کی کوشش کی گئی ہے اداروں نے پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ متحد ہو کر پارلیمنٹ اور آئین کا دفاع کریں ، یہ بات انہوں نے سینیٹ اجلاس میں تبا دلہ خیا ل کرتے ہوئے کہی،
انہوں نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں سیاست کو عوام کے لئے چھوڑ دیں وہ جسے چاہیں منتخب کریں وہ عوام کی مرضی ہے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مرضی اورمنشاء کے بغیر آئین میں ایک نقطہ بھی تبدیلی قابل قبول نہیں ہے اس کے لئے چاہے ہمیں کوئی بھی سختی جھیلنی پڑے برداشت کریں گے اس آئین اور پا لیمنٹ کے لئے بہت سے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں جنہیں راہگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد آئندہ عام انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے یہاں بات100لوگوں تک محدود تھی مگر وہاں بات 20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی ہے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ آئین ،جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالا دستی کے حق میں ووٹ دیں انہوں نے نو منتخب چےئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چےئرمین ایوان کو درست انداز میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہوئے چلائیں ۔ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ آج آئین اور جمہوریت کو شکست دینے کی کوشش کی گئی ہے اداروں نے پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ متحد ہو کر پارلیمنٹ اور آئین کا دفاع کریں ، یہ بات انہوں نے سینیٹ اجلاس میں تبا دلہ خیا ل کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں سیاست کو عوام کے لئے چھوڑ دیں وہ جسے چاہیں منتخب کریں وہ عوام کی مرضی ہے