ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

توہین عدالت کرنے والوں کو آرمی چیف نے سخت پیغام دے دیا، دو ٹوک اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جہاں انہیں ایک بریفنگ بھی دی گئی، اس دوران آرمی چیف کا کہناتھاکہ میں جمہوریت کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن عدالت کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی،

اگر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام اداروں کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔ اس دوران آرمی چیفنے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔انگریزی جریدے ’ڈیلی ٹائمز‘ میں امتیاز گل نے لکھا کہ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین میں اصلاحات نہیں کیں، ٹیکس ادا کرنیوالے 12لاکھ افراد کیلئے ٹیکس سے جی ڈی پی کی شرح میں نامناسب تناسب بھی 21کروڑ کی آبادی والے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے، وہ اس ملک کیلئے ایک تباہ کن شخصیت تھے تاہم اب گرے لسٹ میں شامل کرنے کو ایک نعمت کے طورپر لینا چاہیے کیونکہ اس نے بہت سی اصلاحات کیلئے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تشدد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو، ہم کسی نان سٹیٹ ایکٹر کو کسی بھی طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کو ایک نارمل ملک سمجھے تو ہمیں تمام پرتشدد شدت پسندوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ آرمی چیف سے جن صحافیوں نے ملاقات کی ان کا تعلق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے تھا۔ہو گا۔واضح رہے کہ آرمی چیف سے جن صحافیوں نے ملاقات کی ان کا تعلق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…