منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / اسلام آباد(سی پی پی )پاک بحریہ نے ساحلی علاقے میں ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائرکیے گئے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔سطح زمین سے فائر کیے گئے اینٹی شپ میزائل نے سمندرمیں موجوداپنے ہدف کوپوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اورسینئرنیوی افسران موجودتھے۔وائس نیول چیف نے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افسروں اورجوانوں بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے کی تعریف کی ۔

جن کی انتھک محنت اورعزم مصمم کی بدولت یہ تجربہ کامیابی سے ہمکنارہوا۔ایڈمرل کلیم شوکت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحرہندمیں سکیورٹی کے تبدیل ہوتے ماحول اوراس حوالے سے پاک بحریہ کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی اورکہا پاکستان نیوی علاقائی امن وسلامتی کے حوالے سے سمندری حدود میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے بھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔سربراہ پاک بحریہ مادروطن کی سمندری حدودکے تحفظ کے لیے افسروں اورجوانوں کی انتھک محنت اورخلوص نیت پرمکمل اعتمادرکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…