بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پیرس، منشیات سمگلنگ کیس میں پی آئی اے کا ایک اور اہلکار گرفتار

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

راولپنڈی(سی پی پی )فرانسیسی حکام نے منشیات اسمگلنگ کیس میں پی آئی اے کے پورے عملے سے تفتیش کی جس کے دوران ایک اور اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی کسٹمز حکام نے منشیات بر آمدگی کیس میں پیرس کے ہوٹل میں موجود پی آئی اے اسٹاف سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے پی آئی اے کے ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار فضائی میزبان کا نام محمد عامر معین

علیزئی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔ پی آئی اے کی پرواز ’پی کے749‘ کا عملہ پیرس سے آج وطن واپس پہنچے گا اور ملزم عامر کا نام واپس آنے والے اسٹاف کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے749‘ کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو منشیات برآمد ہونے پر فرنچ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم سے چار کلو ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…