اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی باری ،نیب نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ پوری حکومت ہل کر رہ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا میں سرکاری حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری د یتے ہوئے ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں نیب خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

نیب نے ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ملزمان پر اولیو فصلیٹیٹو کی مد میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزم ہے۔نیب ریجنل بورڈ نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے سینئر انجینئر کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کی منظوری دے دی۔ ملزم پر پاکستان اور بیرون ملک غیر قانونی اثاثوں سے خریدی گئی رہائشی جائیدادوں کی ملکیت کا الزام بھی عائد ہے۔قومی احتساب بیورو نے محکمہ مال مالاکنڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا۔ نیب ریجنل بورڈ میں فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے خلاف بھی بدعنوانی اور فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…