بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہا ہے اور یہ نفرت کا اظہار ہوتا ہے،خواجہ آصف کے منہ پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ پر تحریک انصاف کا بھی شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ،(ن) لیگ کے وزراء غیر مقبول ہو رہے ہیں اور یہ نفرت کا اظہار ہے ۔

خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمل کسی طرح بھی درست نہیں لیکن (ن) لیگ کے وزراء تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہا ہے اور یہ نفرت کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیرخارجہ خواجہ آصف جیسے ہی خطاب کرنے کے لئے سٹیج پر پہنچے تو ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ، اس موقع پر شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی ، اس موقع پر پولیس نے آکر اس نوجوان کو گرفتارکرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا اور اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق تھا تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے اس نوجوان کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…