بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کو بڑا سرپرائز،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے دو سینیٹرز کی حمایت کردی،وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشکر، نام سامنے آگئے

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے انوار الحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے ناموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان پینل کی مکمل حمایت کریں گی ، ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ (ن) لیگ کا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنے جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ، ہمارے سینیٹر انہیں ووٹ دینگے۔

ہفتے کو یہاں وزیراعلی بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سامنے بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور سینیٹر صادق سنجرانی کے نام رکھے اور ان سے تعاون کی درخواست کی جس پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک ، سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین ، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلئے ضروری ہے جس پر میں عمران خان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان کیلئے ہر قربانی دینگے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کے بعد ہم اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لائیں۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پہلی بار چیئرمین سینیٹ کیلئے موقع مل رہا ہے ہمیں امید ہے کہ دیگر جماعتیں بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہماری حمایت کریں گی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی بار پاکستان میں بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام سینیٹرز بلوچستان کے پینل کو ووٹ دینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے کیونکہ فاٹا کے حالات بھی بہت خراب ہیں۔

ایک سوال پر تحریک انصاف کے سربراہ نے جواب دیا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ (ن) لیگ کا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنے ، ہمیں خوف تھا کہ کہیں شریف خاندان کو کرپشن کرنے کی اجازت نہ دیدی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان سے جو بھی پینل ہوگا ہم اسے مکمل سپورٹ کرینگے۔ ایک سوال پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے انوار الحق کاکڑ اورصادق سنجرانی کے نام رکھے ہیں ہم نے باقی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے ہمیں امید ہے کہ دوسری جماعتیں ان ناموں پر غور کرنے کے بعد ہماری حمایت کریں گی۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے علاوہ مینگل پارٹی سے بھی بات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…