اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے تو وہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے، مریم اورنگزیب

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عدالتوں کے تمام فیصلے کھلے دل سے تسلیم کیئے،عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے تو وہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے،عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے ان کے ٹویٹ کا جواب ان کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج نیب کے ریفرنس نامکمل ہیں اس لیے ضمنی ریفرنس آر ہے ہیں،انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو کسی کرپشن کے جرم پر بے دخل نہیں کیا گیا،نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا اور پارٹی کی صدارت سے ہٹا یا گیا،ان کا کہناتھا کہ محمد نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کئے پورے کر کے دکھائے،محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،موٹر ویز کا جال بچھایا،محمد نواز شریف نے ملک کو توانائی بحران سے نکالا،محمد نواز شریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کا وعدہ کیا وہ بھی پورا کرینگے،مریم نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو جتنا کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ اتنی زیادہ مضبو ط ہو رہی ہے،ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے صرف الزام تراشی کی سیاست جانتے ہیں،وزیرمملکت نے کہاکہ شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کو دوسرے صوبے والے رشک سے دیکھتے ہیں،پاکستان کے عوام ان کو ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کی خدمت کی ہے،انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے پاکستانی عوام کے ٹیکس سے دیوالیہ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان جو جھوٹ بولتے ہیں وہ کے پی کے میں کارکردگی سے نظر ہٹانے کیلئے کرتے ہیں،عمران خان پرانی دستاویز ات دکھا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ دستاویزات جعلی ہیں،عمران خان جھوٹ بولتے ہیں ۔

دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام عمران خان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان امپائر کی انگلی کے اشارے پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے ہیں،عمران خان ایک ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کو کوشش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ جب عمران خان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو خان صاحب دھرنا دیتے ہیںاورسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی باتیں کرتے ہیں ۔

بجلی کے بل کینٹینر پر جلائے جاتے ہیں اور ہنڈی سے پیسہ منگوانے کی تلقین کی جاتی ہے،عمران خان نے خود ہنڈی سے پیسہ منگوایا ہو گا اور عوام کو بھی اسی کا کہا،مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لیے جو کچھ کیا گیا اورجو کیا جا رہا ہے وہ سب عوام دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ایک بھی ہارس ٹریڈنگ کی ہے تو بتائیں،چودھری سرور نے44ووٹ کیسے لیے؟ عمران اس پر ٹویٹ کریں۔

انہوں نے کہاکہ جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے،ان کا کہناتھا کہ ہم سب نے مل کر معاشرے کو برداشت والے معاشرے کی طرف لیکر جانا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے ان کے ٹویٹ کا جواب ان کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔ دریں اثنا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی خود  جھوٹ بولتے ہیں۔

اوردوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،نوازشریف واحدشخص ہیں جس نے عدالت کے ہرفیصلے کوتسلیم کیا،سپریم کورٹ جب عمران خان کیخلاف فیصلہ دیتی ہے تواحتجاج کرتے ہیں،عمران خان جواب دیں سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کیوں جمع کرائیں، 30ممبرہونے پرچودھری سرور نے 44ووٹ کیسے حاصل کیے۔ ہفتہ کو  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے  کہا  کہ عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے ہیں۔

اوردوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں اورامپائر کی انگلی اٹھنے کاانتظارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا  نواز شریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی،نوازشریف واحدشخص ہیں جس نے عدالت کے ہرفیصلے کوتسلیم کیا،سپریم کورٹ جب عمران خان کیخلاف فیصلہ دیتی ہے تواحتجاج کرتے ہیں،عمران خان جواب دیں سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کیوں جمع کرائیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آج تک نیب کے ریفرنسز نامکمل ہیں،عمران خان نے تسلیم کیاکہ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان جواب دیں30ممبرہونے پرچودھری سرور نے 44ووٹ کیسے حاصل کیے،ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کی حکومت کوگرایاجاتا ہے،پوراپاکستان دیکھ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کواقامے پرنکالا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹایاگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…