جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اعزازچوہدری

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کردیئے ،پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے،امریکا سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا ، جنوبی ایشیا کے امن کے لیے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز یہاں واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد نے سفیراعزاز چوہدری سے ملاقات کی جس دوران پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ہیں تاہم اب پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت ہیں جس کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور شاندارہوگئی ہے۔انہوں نے صحافیوں کوبتایا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کردیئے جب کہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے تاہم پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا۔امریکی صحافیوں کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے اورامریکا سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے جب پاکستان کا ساتھ دیا تودونوں ممالک کا فائدہ ہوا۔

اس لیے امریکا سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں۔پاک افغان مسئلے کے حوالے سے سوال پراعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان عدم استحکام کا اثرپاکستان پرپڑا تاہم افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے جس کے لیے پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا جب کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…