اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تین یا چار دن میں ایسے ثبوت سامنے آنے والے ہیں کہ نواز شریف عوامی جلسوں میں کھل کر جھوٹ نہیں بول سکیں گے، اشتہارات کے ذریعے میڈیا پر کنٹرول قائم کیا ہوا ہے، لندن سےنواز شریف کی منی لانڈرنگ کے ثبوت آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے ،پھر یہ کس منہ سے کہیں گے کہ ان کے خلاف غصے اور انتقام کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں؟
معروف صحافی حامد میر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوا ز شریف اپنے جلسوں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ میں بغاوت کرتا ہوں، تو کیا وہ مشرف کے قریبی ساتھیوں کو ساتھ ملا کر بغاوت کرینگے، مشاہد حسین مشرف کی پارٹی کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں، دانیال عزیز میرے پروگرام میں مشرف دور میں نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگایا کرتے تھے، ماوری میمن سے لے کر ریاض پیرزادہ تک ق لیگ اور مشرف کے قریبی ساتھی موجود ہیں،نواز شریف جو کہہ رہے ہیں کہ وہ بغاوت کریں گے ، ان کا یہ بیانیہ غلط بیانی پر مشتمل ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ تین یا چار دن میں ایسے ثبوت سامنے آنے والےہیں کہ نواز شریف اس طرح کھُل کر عوامی جلسوں میں جھوٹ نہیں بول سکیں گے ۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے کنٹرول قائم کیا ہوا ہے، لندن سےنواز شریف کی منی لانڈرنگ کے ثبوت آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے ،پھر یہ کس منہ سے کہیں گے کہ ان کے خلاف غصے اور انتقام کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔؟بغاوت حکومت میں رہ کر نہیں کرتے حکومت سے باہر نکل کر کرتے ہیں۔ اور جب یہ حکومت سے باہر جائیں گے تو ان کا انقلاب اور بغاوت ایک ماضی کا قصہ بن جائے گا۔