اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں پہلی بڑی سزا سنا دی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو سات سال قید کی سزا سنا دی ہے، اس کے
علاوہ عدالت نے ملزم عثمان بن محمود پر سات لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ ملزم سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کو دس لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر ادا کرے۔ عدالت کی طرف سے سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم کی پہلی بڑی سزا ہے۔