منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

جنسی ادویات بنانے والے معروف کمپنی کا ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس منسوخ کر دیاگیا، کمپنی دو صوبوں کی حکومتوں کو بھی جعلی ادویات سپلائی کررہی تھی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈریپ کے لائسنسنگ بورڈ نے اپنے 258ویں اجلاس میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بنانے والی فیکٹری ایورسٹ فارما سیوٹیکل کا ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس نمبر00535 منسوخ کر دیا ہے ۔ بورڈ کا اجلاس چیئرمین ڈرگ لائسنسنگ بورڈ کی زیر صدارت ڈریپ آفس میں ہوا۔

اجلاس میں صوبائی محکمہ جاتِ صحت،منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کے نمائندے ، ادویہ ساز ی اور کوالٹی کنٹرول کے ایکسپر ٹ بطور ممبر موجود تھے ان کے علاوہ ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندے بھی بطور آبزرور موجود تھے۔ ترجمان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایورسٹ فارماسیوٹیکل نے مارچ 2014 ؁ء کے بعد سے اپنے ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس کی تجدید نہیں کروائی تھی۔ اس حوالے سے ڈریپ نے متعدد بار کمپنی کو کاغذات مکمل کرنے کے لیے لکھا اور ایورسٹ فارما کی طرف سے مناسب جواب نہ آنے کی صورت میں شو کاز اور پرسنل ہیرنگ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔ کمپنی کی طرف سے عدم وصولی کے باعث اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک پینل نے کمپنی کی انسپکشن کی اور جی ایم پی کی کھلی خلاف ورزیوں کی رپورٹ دی اور یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے پاس منطور شدہ ٹیکنیکل لوگ نہیں ہیں جن کی زیر نگرانی ادویات سازی ہو سکے ۔ مزید برآں ایورسٹ فارماسیوٹیکل کے پاس خام مال درآمد کرنے کے اجازت نامہ کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ پینل نے پروڈکشن کو فوری طور پر بند کرنے کی تجویز دی۔ 06مارچ2018 ؁ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ڈریپ ، نیب اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیموں نے ایورسٹ فارماسیوٹیکل کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی ان رجسٹرڈ، جعلی اور سیکس کی ادویات بنانے میں مصروف ہے ادویات کی تیاری سمگل شدہ خام مال سے کی جاتی ہے اور امپورٹ کا ڈریپ کی طرف سے جاری کردہ کوئی اجازت نامہ موجود نہیں ہے ۔

جی ایم پی کی کھلی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ کمپنی حکومت پنجاب اور سندھ کو بھی ان رجسٹرڈ ادویات بنا کر سپلائی کر رہی تھی ۔صفائی کے حالات بہت ابتر تھے۔ خام مال جس کی مدت استعمال گزر چکی تھی وہ بھی فیکٹری میں موجود پایا گیااور کوالٹی کنٹرول کے بغیر ادویات سازی کا عمل جاری تھا ۔لائسنسنگ بورڈ نے ان تمام حقائق کی روشنی میں عوام الناس کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایورسٹ فارماسیوٹیکل کا ڈرگ مینو فیکچرنگ لائسنس نمبر 124 فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ۔ واضح رہے کہ فیکٹری کے مالک محمد عثمان ، ڈاکٹر کامران اظہار اور نورمحمد مہر جعلی ، ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…