لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، مقدمات کی سماعت کے بعد جیسے ہی وہ سیشن کورٹ کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تو ایک سائل نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی روکنے کی کوشش کی وہ شخص ایک بازو سے معذور بھی تھا، سکیورٹی اہلکار نے دھکا دے کر اس شخص کو گاڑی سے دور کر دیا اس موقع پر یہ شخص دہائیاں دیتا رہا کہ مجھے انصاف چاہیے، مجھے انصاف دلایا جائے، میری بہن کو اغوا کر لیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی
چینل کی رپورٹ کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کے شہباز نے چیف جسٹس سے انصاف کی دہائی کی۔ اس موقع پر اس شخص نے کہا کہ اس کی بہن کو اغوا کر لیاگیا ہے اور پولیس ملزموں سے ملی ہوئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے معذور شخص کو راستے سے ہٹا دیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں ایک غریب معذور شخص ہوں مجھے انصاف دلایا جائے، اس نے چیف جسٹس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر سکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو پیچھے ہٹا دیا اور چیف جسٹس کی گاڑی وہاں سے روانہ ہو گئی۔