ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے 47نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری ، دہری شہریت پر 5 کے نوٹیفکیشن روک دیئے

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے 47نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ، جبکہ دہری شہریت کے معاملے پر 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے گئے ،جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر کہدا بابرشامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے 8، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 11، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اورفاٹا کے 4 نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے پانچ نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن دوہری شہریت کے باعث روک دیا جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر کہدا بابرشامل ہیں ۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے والوں میں اسلام آباد سے مشاہد حسین سید ، اور اسد خان جونیجو ، فاٹا سے شمیم آفریدی ، مرزا محمد آفریدی ، ہدایت اللہ ، اور ہلال الرحمان ، بلوچستان سے محمد اکرم ، محمد صادق ، احمد خان ، انوارلحق کاکڑ ، مولوی فیض محمد ، سردار محمد شفیق ترین ، محمد طاہر بزنجو ،نصیب اللہ بازئی ، عابدہ اور ثناء جمالی ، سندھ سے سید مظفر حسین شاہ ، مولا بخش چانڈیو ، مصطفی نواز ،سید محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین،ڈاکٹر سکندر،رخسانہ زبیری، قراۃالعین مری، کیشو بائی، انور لال دین،پنجاب سے رانا محمود الحسن،مصدق مسعود ملک،ڈاکٹر آصف کرمانی،رانا مقبول احمد،شاہین خالد بٹ،حافظ عبدالکریم،محمد اسحاق ڈار اور کامران مائیکل۔ خیبرپختونخوا سے محمد طلحہ محمود، فیصل جاوید، سید محمدصابر شاہ، محمد ایوب،بہرامند، فدا محمد، مشتاق احمد، محمد اعظم خان سواتی، دلاورخان، مہر تاج روغانی، روبینہ خالد شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…