اسلام آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور مریم نواز کی رابرٹ ریڈلے کے احتساب عدالت میں بیان کے بعد واجد ضیا بھی میدان میں آگئے ہیں۔ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا دبائو قبول کئے بغیر کام کیا، نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بدھ کے روز غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی قسم کا دباؤ قبول کیے بغیر ایمانداری سے کام کیا۔
آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 اب غیر متعلقہ ہے ۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں ۔ہم نے کسی قسم کے دباؤ قبول کیے بغیر کام کیا ۔ جس پر صحافی نے سوال کیا آپ پر کس کا دباؤ تھاتو انہوں نے جواب میں کہا کہ ظاہر ہے کہ کسی پر بھی دباؤ حکومت کا ہی ہو سکتا ہے ۔ رحمان ملک اور کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں سخت الفاظ کے استعمال کے متعلق جواب پر واجد ضیاء نے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ۔