اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج بھائی پھیرو کا دورہ، زائد فیسوں کی وصولی پر طلبہ کا احتجاج، کیا کالج انتظامیہ نے کسی سے 25لاکھ روپے فیس وصول کی؟چیف جسٹس کے سوال پر کالج انتظامیہ کی خاموشی، چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آج ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج بھائی پھیرو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کالج انتظامیہ کی جانب سے زائد فیسوں
کی وصولی پر احتجاج کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جیسے ہی کالج پہنچے تو طلبہ و طالبات نے احتجاج شروع کر دیا۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے ان سے 25سے 30لاکھ روپے فیس وصول کی جس پر چیف جسٹس نے وہاں موجود کالج انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیا کسی طالب علم سے 25لاکھ روپے فیس وصول کی گئی تو اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے خاموشی پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے کو فوری طورپر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔