بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ کے منفی بیان پر امریکا کوبتادیا یہ زبان ناقابل قبول ہے ٗوزارت خارجہ

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خارجہ کے حکام نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکی صدر کے منفی بیان پرامریکہ کو بتادیا کہ یہ زبان ناقابل قبول ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بھارت کی وجہ سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال ابتر ہو رہی ہے، رواں سال بھارتی فوج نے400 سے زائدمرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 18 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے 54 پاکستانی شہید اور 174 زخمی ہوئے۔وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ بھارت نے حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس کیلیے پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا، اس سال 192 افراد نے عرس میں جانے کیلئے درخواستیں دی تھیں، ویزوں سے انکار 1974ء کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان نے اس فیصلے پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے یکم جنوری کو پاکستان کے بارے میں منفی بیان دیا ٗ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا معاملہ اٹھایا گیا ٗ امریکا کو بتایا گیا کہ یہ زبان ناقابل قبول ہے، امریکا کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی قربانیاں دی ہیں۔وزیر تجارت پرویز ملک نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کی 5 سالہ تفصیلات بھی تحریری جواب کی صورت میں ایوان میں پیش کیں۔وزیر تجارت نے بتایا کہ 5سال میں امریکہ کے ساتھ 27 ارب 35 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا سے برآمدات کا حجم 17 ارب 88 کروڑ رہا، پانچ سال میں امریکی درآمدات کاحجم 9 ارب 45 کروڑ رہا، امریکا برآمدگی اشیاء میں ٹیکسٹائل،کھیلوں کاسامان، چٹائیاں،کیمیائی مواد اور دیگر سامان شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…