اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، بابے کا تصور کہاں سے لیا ہے؟میں آج بتاتا ہوں، بابے کا تصور مرحوم اشفاق احمد سے لیا ، بابا وہ جو لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بابا رحمتے کے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بابا رحمتے کون ہے؟کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں
کہ بابا رحمتے ایسے ہی لگا رہتا ہے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لوگ جیسی مرضی تنقید کریں ۔ میں آج بتاتا ہوں کہ میں نے بابے کا تصور کہاں سے لیا ہے؟میں نے بابے کا تصور مرحوم اشفاق احمد سے لیا ہے جو لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرے۔ واضح رہے کہ لاہور بار سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے عدلیہ کو بابا رحمتے سے تعبیر کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ میں کئی کیسز کی سماعت کے دوران بابا رحمتے کا تذکرہ سننے کو ملا جبکہ کئی ٹاک شوز اور سیاسی جلسوں میں بھی بابا رحمتے کا نام لیا گیا ۔