اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کر دیا گیا ،درخواست پیپلز پارٹی کے امیدوار نوازش پیرزادہ نے درخواست دائر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازش پیرزادہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہے،اس کے باوجود لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے سینیٹ کے
کاغذات نامزدگی پر اعتراض ختم کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔درخواست گذار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، کیونکہ قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے، لہذا عدالت عظمی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔