بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثرورسوخ نہیں رکھتا، تہمینہ جنجوعہ

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(آئی این پی )سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے،کلبھوشن کی شکل میں بیسیوں ایجنٹس پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں، امریکا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت نہیں ہونے دیں گے،پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثرورسوخ نہیں رکھتا، امریکا ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کرسکتے۔

افغانستان کا امن پاکستان میں امن کا ضامن ہے،ملا فضل اللہ افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا میں ملوث ہے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے،کلبھوشن کی شکل میں بیسیوں ایجنٹس پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ا س حوالے سے امریکہ نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن پاکستان کے امن کا ضامن ہے۔ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنا پڑے گا۔ ملا فضل اللہ افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کا اب طالبان پر کوئی اثر و رسوخ نہیں، امریکہ ہم سے ایسی امید نہ رکھے جو ہم پوری نہ کر سکیں،امریکہ کے دبا میں نہیں اپنے مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کرسکتے، افغانستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افغانستان کا امن پاکستان میں امن کا ضامن ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ امریکی دبا میں نہیں بلکہ اپنے مفاد میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے براہ راست گفتگو کے لیے افغان حکومت اور امریکا کو مکینزم بنانا ہوگا۔

امریکا سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک چیز پر فوکس نہیں رکھا گیا۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے امریکا سے 70 سال کے تعلقات ہیں، کچھ اصول ہیں جن پر تعلقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، اصولوں کے تحت ضروری ہے کہ ہم اسٹریٹجک ڈائیلاگ کودوبارہ شروع کریں۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہم نے قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…