اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹی کے قاتل عمران کے اہلخانہ ہراساں کر رہے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، قصور کی ننھی پری زینب کے والد حاجی امین انصاری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی پری زینب کے والد حاجی امین انصاری سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی زینب کے قاتل سیریل کلر عمران کے اہلخانہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں ، حاجی امین انصاری کا درخواست میں
موقف ہے کہ سیریل کلر عمران کے سہولت کارتاحال قانون کی گرفت سے دور ہیں اور ان سے تفتیش بھی نہیں کی گئی ، زینب کے والد نے سپریم کورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ زینب کے والد حاجی امین انصاری نے سپریم کورٹ میں درخواست اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی ہے اور وہ اس وقت سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ کچھ ہی دیر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے اپنے وکیل کے ہمراہ دائر درخواست کے حوالے سے پیش ہونگے۔