جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی گرفتار، ملزم کو کہاں اور کیسے گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول نے گرفتار کیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم ابو ظہبی میں گرفتار کر لیا گیا، واضح رہے عاصمہ رانی کو ملزم مجاہد آفریدی نے اس کے گھر والوں کی جانب سے رشتے سے انکار پر قتل کر دیا تھا،

عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ان پر بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔برطانیہ کی کاؤنٹی بیڈفورڈشائر کے علاقے لوٹن میں مقامی پختون جرگے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صفیہ رانی نے بتایاتھا کہ کے پی پولیس دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنا یہ بیان واپس لیں کہ پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے بھانجے مجاہد آفریدی کی دھمکیوں سے آگاہ تھی اور اس نے ہماری فیملی کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کی کوئی کوشش کی۔صفیہ رانی نے کہا تھا کہ کے پی حکومت ان کی بہن کے قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر قصور کی زینب کے قاتل تیزی سے گرفتار کیے جاسکتے ہیں تو ان کی بہن کاقاتل کیوں نہیں پکڑا جاسکتا؟مقتولہ عاصمہ کی بہن صفیہ نے کہا کہ کے پی پولیس اور حکومت نے کئی مرتبہ مجھ سے رابطہ کیا اور بار بار مجھ سے یہی کہا کہ کے پی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی بیان نہ دوں اور اپنا پہلا بیان بھی واپس لے لوں تاہم انہوں نے کہاکہ جب تک قاتل مجاہد آفریدی کو گرفتار کرکے پھانسی نہیں دی جاتی میں خاموش نہیں بیٹھوں گی ٗمیرا مقصد صرف انصاف کا حصول ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صفیہ رانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کی بہن عاصمہ رانی کو ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا جبکہ مجاہد آفریدی نے پہلے سے ہی سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔

صفیہ رانی نے کہا کہ مجاہد آفریدی نے پہلے بھی عاصمہ کو راستے میں روکا اور پرس چھینا تھاجس کے بعد والدہ نے عاصمہ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔یاد رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔اب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کے قاتل کو ابو ظہبی میں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…