منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

فلائٹ پرائیر ہوسٹسز سے رقص کرواکر قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جگ ہنسائی کیوں کروائی گئی،بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پر کیبن کریو سے رقص کرائے جانے اور پی آئی اے کی جگ ہسائی کروانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے

اور پی آئی اے ہمیشہ مشرقی روایات کی امین رہی ہے۔ آج پی آئی اے انتظامیہ نے بہار کے استقبال کا بہانہ بنا کر فلائیٹ پر رقص کروایا ہے اس کے بعد پھر وہ تمام لوازمات بھی مہیا کریں جو یورپی ائیرلائنوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔ انتظامیہ اس ائیر لائن کو کیا بنانا چاہتی ہے۔اسطرح کے اقدمات سے پی آئی اے کے تشخص ااور اس کی حرمت پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ائیرلیگ ایسے تمام اقدامات کے بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے فضول اور قومی اقدار سے منافی اقدمات کو فی الفور روکا جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پاکستانی عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں بلکہ فضائی میزبانوں کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ اس نازک وقت میں جب کہ پی آئی ا ے کو مضبوط بزنس پلان،معیاری سروسز کی فراہمی ، اور خسارے کو کم کرنے والے اقدامات کی ضرورت ہے تبدیلی کے نام پر دوران پرواز رقص و سرور کی محفلیں سجانا انتہائی شرمناک ہے اور ا سکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ائیر لیگ وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور اس طرح کی نرالی تبدیلیوں کو رکوانے کے لئے فوری احکامات جاری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…