بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنیوالے تحریک انصاف کے ارکان کی شامت آ گئی، 2018ء کے انتخابات میں ان کو ٹکٹ ملیں گے یا نہیں ، عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔ کارکن پارٹی کی جان ہیں اور دوہزاراٹھارہ کے لئے ٹکٹ پارٹی کارکنوں کی مشاورت سے دئیے جائیں گئے۔ اراکین اسمبلی کا ضمیر خریدنے کے لئے چار چار کروڑ روپے دیئے گئے۔ تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کے ان اراکین کو خوشخبری سنائی جنہوں نے ووٹ نہیں بیچا ان اراکین اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پشاور میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے مختلف کیمپوں کے دورے کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزراء شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، رکنیت سازی مہم کے ریجنل کوارڈننیٹر مینہ خان آفریدی اور رکن قومی اسمبلی ارباب عامر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔یونیورسٹی ٹاؤن میں واقع لیڈیز کلب میں قائم رکنیت سازی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خفیہ بیلٹ سے سینیٹ میں اراکان اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع ملتا ہے اور سالوں سے یہی کام ہورہا ہے اور اس دفعہ بھی ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ سینٹ انتخابات براہ راست کئے جائیں تاکہ کوئی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کروڑوں روپے دینے والوں کا پتہ ہے اور اپنی پارٹی میں انکوائری کررہے ہیں اور اگر کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف ٹھوس شواہد ملے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی کیسزدرج کئے جائیں گئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اراکین کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے البتہ پارٹی تحقیقات کررہی ہے اوربہت جلد سب کچھ سامنے آجائیگا۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو چار چار کروڑ روپے کی آفر ہوئی لیکن وہ نہیں بکے اور ایسے اراکین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے

ابھی سے پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو سینٹ چیرمین بننے نہیں دیں گئے تاہم پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی چلنا مشکل ہے اچھا ہوگا کہ سینٹ چیرمین بلوچستان سے آجائے ۔ مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جن کا کوئی نظریہ نہ ہو تو وہ کسی بھی پارٹی میں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی ڈیڑھ سال سے کوشش ہے

کہ شریف خاندان کی کرپشن بچائی جائے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ عمران خان نے 2013میں اور پشاور کے حلقہ این اے 4میں پی ٹی ٓئی کی کامیابی پر خیبر پختونخوا کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ 2018کے انتخابات فیصلہ کن ہونگے جس میں تحریک انصاف پورے ملک میں سویپ کرے گی اور الیکشن میں خواتین کا کردار بہت ذیادہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن ریفارمز کی بات کی لیکن کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہاکہ کارکن پارٹی کی جان اور قیمتی اثاثہ ہیں اور اعلان کیا کہ اگلے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کارکنوں کے مشاورت سے دینگے۔ اس اعلان پر کارکنوں نے خوشی منائی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…