جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

واجد ضیاء ایک سرکاری ملازم ہے جو کس چیز کی حفاظت زیادہ کررہاہے؟اس نے کس کو نوازنے کیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا؟ کیپٹن(ر) صفدر نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ واجد ضیا نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا وہ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کی راہیں ہموار کر رہے ہیں ٗ حیران ہوں نیب کو مطلوب افراد جے آئی ٹی میں بیٹھے ہیں وہ کیا انکوائریاں کریں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ واجد ضیاء ایک سرکاری ملازم ہے جو اپنی نوکری کی حفاظت زیادہ کر رہا ہے ٗواجد ضیا جیسے لوگوں کے گواہوں پر قوم کو یقین نہیں ہے، انہوں نے اپنے عزیز کو نوازنے

کیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی بنیاد پر مقدمے نے پاکستان کی ترقی کا عمل روکا، 28 جولائی کے متنازعہ فیصلے نے عدلیہ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے، دعا ہے کہ اداروں کا وقار عوام کی نظروں میں پامال نہ ہو ٗریاست کے نظام کیخلاف سازش ناکام ہو۔واجد ضیاء کے ہمراہ لائے گئے ثبوتوں کے ڈبوں پر ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ سٹیل باکسز کسی راجہ ٹرنک سٹور سے خریدے گئے ہیں ٗ ایک زبان ایک دام راجہ کی دکان ، مری روڈ پر ایک دکان کے ایسے بکسے آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…