اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے قصور میں زینب کے نام پرسکول بنانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ ایجوکیشن کی سمری منظور کر لی۔ قصور میں گورنمنٹ زینب فاطمہ گرلز سکول کے نام سے سکول تعمیر کیا جائے گا۔ سکول پر 20کروڑ
روپے کی لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا جبکہ زینب کے والد محمد امین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ زینب کے نام پر سکول قائم کیا جائے۔زینب کے قاتل ملزم عمران علی کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے ۔