ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل جیل میں قید طالبان نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی مطالبات نہ ماننے تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان جیل میں قیدیوں کے درمیان گروہ بندیوں سے جیل انتظامیہ بھی پریشان اس ضمن میں سنٹرل جیل زرائع نے بتایا ہے کہ ہری پور سنٹرل جیل میں قیدخطرناک قیدی اور طالبان نے جیل انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف جیل میں ہڑتال کر دی ہے اور کھانا کھانے سے بھی انکار کر دیا ہے
ایک سو سے زائد گرفتار طالبان قیدیوں کے لیے سنٹرل جیل کے اندر سیکورٹی ریڈ زون کے قیام کے بعد طالبان قیدیوں کو دوسرے قیدیوں سے الگ کرکے اس زون میں رکھا جاتا ہے جس کے باعث جیل میں قید دوسرے عام قیدیوں کی طالبان قیدیوں تک رسائی ممکن نہیں ہو تی گزشتہ روز طالبان قیدیوں نے اچانک بھوک ہڑتال کر دی اور جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے گرفتار طالبان نے جیل میں شدید احتجاج کیا جس سے دوسرے قیدیوں نے بھی نعرے بازی میں حصہ لیا جیل زرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کو گزشتہ ہفتہ سے دوسرے قیدیوں کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے ان سے جیل میں موجود پی سی او کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے اور ان کی جیل کے اندر دوسرے قیدیوں رشتہ داروں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گی ہے جس سے طالبان ناراض تھے اور گزشتہ روز جیل انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف ہڑتال کرکے نعرے بازی شروع کردی طالبان قیدیوں نے جیل میں احتجاج اور ہڑتال کے دوران جیل انتظامیہ کو موقف کے دوران بتایا ہے کہ ان کو دوسرے قیدیوں میں تقسیم ہونے کا والا لنگر کاناقص کھانا بند کرکے کچا سامان فراہم کیا جائے جیل کے اندر قائم پی سی او کی اجازت دوبارہ دی جائے اور جیل کے اندر اور باہر موجود دیگر رشتہ دار سے ایک ہفتہ میں ایک بار ملاقات کی اجازت دی جائے اگر تین مطالبات نہ مانے گے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی جاری رہے گی