جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اس قسم کی خبریں میڈیا کی

زینت بنی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تاہم رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تھی۔خیال رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں رضا حیات ہراج نے اپنے آبائی علاقے کبیر والا سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے ، بعدازاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…