جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

راجہ فاروق حیدر کی کوششیں کامیاب، آزاد کشمیر کابڑا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا، آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی فائدہ پہنچے گا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں‎

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر قومی اقتصادی کونسل نے آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کی ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری کی حد 40کروڑ روپے سے بڑھا کر 1ارب روپے کر دی ہے جبکہ آزادکشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری کی حد 10کروڑ روپے سے بڑھا کر 40کروڑ روپے کر دی ہے یہ اضافہ 2008کے بعد پہلی مرتبہ کیا گیا ہے

جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی اسی تحریک کی روشنی میں گلگت بلتستان اور فاٹا کے لیے ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا کونسل کے اجلاس میںچاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ آزادکشمیر کی نمائندگی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر بھی قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی اور آزادکشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کی ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری کی حد میں اضافے کی تجویز پیش کی جس پر کونسل نے فوری منظوری دے دی ہے آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کی ترقیاتی منصوبہ جات کی حد میں اضافے کاطویل عرصہ سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کابینہ ترقیاتی کمیٹی کی ترقیاتی منصوبہ جات کی حد میں اضافے سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور ریاستی حکومت اب 40کروڑ کے بجائے 1ارب روپے تک کے منصوبہ جات کی منظوری دے سکے گی اس اقدام سے تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں تیزی آئے گا اور بڑے منصوبہ جات بروقت مکمل ہو سکیں گے ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…